جو جمعہ کی ایک رکعت کو پا سکے

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَغَيْرُ وَاحِدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَدْرَکَ مِنْ الصَّلَاةِ رَکْعَةً فَقَدْ أَدْرَکَ الصَّلَاةَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ أَکْثَرِ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ قَالُوا مَنْ أَدْرَکَ رَکْعَةً مِنْ الْجُمُعَةِ صَلَّی إِلَيْهَا أُخْرَی وَمَنْ أَدْرَکَهُمْ جُلُوسًا صَلَّی أَرْبَعًا وَبِهِ يَقُولُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَابْنُ الْمُبَارَکِ وَالشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ-
نصر بن علی، سعید بن عبدالرحمن، سفیان بن عیینہ زہری، ابوسلمہ، ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے نماز کی ایک رکعت پالی اس نے تمام نماز کو پالیا امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے اور اکثر علماء صحابہ کا اسی پر عمل ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر ایک رکعت ملی تو دوسری کو اس کے ساتھ ملا لے اور اگر امام قعدہ کی حالت میں پہنچے تو چار رکعت پڑھے سفیان ثوری ابن مبارک شافعی احمد اور اسحاق کا بھی یہی قول ہے
Sayyidina Abu Huraira (RA) narrated that the Prophet (SAW) said, “If anyone gets one raka’ah of salah (with congregation) then he got the salah.” [Ahmed 2669, Bukhari 580, Muslim 607, Abu Dawud 1121, Nisai 49, Ibn e Majah 1122] --------------------------------------------------------------------------------