جنبی عورت کے نہائے ہوئے پانی کے بقیہ سے وضو کا جواز

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ اغْتَسَلَ بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَفْنَةٍ فَأَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَوَضَّأَ مِنْهُ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي کُنْتُ جُنُبًا فَقَالَ إِنَّ الْمَائَ لَا يُجْنِبُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَهُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَمَالِکٍ وَالشَّافِعِيِّ-
قتیبہ، ابوالاحوص، سماک بن حرب، عکرمہ، ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ازواج مطہرات میں سے کسی نے ایک بڑے برتن سے غسل کیا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے وضو کرنے کا ارادہ کیا تو انہوں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حالت جنابت سے تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پانی جنبی نہیں ہوتا امام ابوعیسی فرماتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے سفیان ثوری امام مالک اور امام شافعی کا بھی یہی قول ہے۔
Sayyidina Abbas (RA) narrated that one of the Prophet's (SAW) wives (RA) bathed from a large tub. The Prophet (SAW) then intended to perform ablution from it, but she said, "O Messenger of Allah! I was sexually defiled." He said, "Water is not polluted."