جس مجلس میں مسلمان اور کافر ہوں ان کو سلام کرنا

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِمَجْلِسٍ وَفِيهِ أَخْلَاطٌ مِنْ الْمُسْلِمِينَ وَالْيَهُودِ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ-
یحیی بن موسی، عبدالرزاق، معمر، زہری، عروة، حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ایسی مجلس کے پاس سے گزرے جس میں یہودی بھی تھے اور مسلمان بھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں سلام کیا۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Sayyidina Usamah ibn Zayd (RA) reported that the Prophet (SAW) passed by an assembly containing a mixture of Muslims and Jews. He offered them salaam. [Ah 21828, Nisai 2987, Muslim 1798]