بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت کیا کہے

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَهَنَّادٌ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْخَلَائَ قَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ قَالَ شُعْبَةُ وَقَدْ قَالَ مَرَّةً أُخْرَی أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْخُبْثِ وَالْخَبِيثِ أَوْ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ وَجَابِرٍ وَابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَنَسٍ أَصَحُّ شَيْئٍ فِي هَذَا الْبَابِ وَأَحْسَنُ وَحَدِيثُ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ فِي إِسْنَادِهِ اضْطِرَابٌ رَوَی هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ وَسَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ فَقَالَ سَعِيدٌ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ عَوْفٍ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ و قَالَ هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ وَرَوَاهُ شُعْبَةُ وَمَعْمَرٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ فَقَالَ شُعْبَةُ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ وَقَالَ مَعْمَرٌ عَنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو عِيسَی سَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْ هَذَا فَقَالَ يُحْتَمَلُ أَنْ يَکُونَ قَتَادَةُ رَوَی عَنْهُمَا جَمِيعًا-
قتیبہ، ہناد، وکیع، شعبہ، عبدالعزیز بن صہیب، انس بن مالک سے روایت کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو فرماتے ( اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِکَ) اے اللہ میں تیری پناہ میں آتا ہوں شعبہ کہتے ہیں کہ ایک اور مرتبہ فرمایا (أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْخُبْثِ وَالْخَبِيثِ أَوْ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ) میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں شر سے اور اہل شر سے یا فرمایا ناپاک جنوں سے اور ناپاک جنوں کی عورتوں سے اس باب میں حضرت علی زید بن ارقم جابر اور ابن مسعود سے بھی روایات مروی ہیں ابوعیسی فرماتے ہیں حدیث انس اس باب میں اصح اور احسن ہے اور زید بن ارقم کی روایت میں اضطراب ہے ہشام دستوائی اور سعید بن ابی عروبہ قتادہ سے روایت کرتے ہیں سعید نے کہا وہ قاسم بن عوف شیبانی سے اور وہ زید بن ارقم سے روایت کرتے ہیں ہشام نے کہا وہ قتادہ سے اور وہ زید بن ارقم سے روایت کرتے ہیں اس حدیث کو شعبہ اور معمر نے قتادہ سے اور انہوں نے نضر بن انس سے روایت کیا ہے شعبہ کہتے ہیں کہ زید بن ارقم سے روایت ہے کہ معمر کہتے ہیں کہ روایت ہے نضر بن انس سے وہ روایت کرتے ہیں اپنے باپ سے ابوعیسی کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا محمد بن اسماعیل بخاری سے اس کے متعلق تو انہوں نے کہا کہ احتمال ہے کہ قتادہ نے دونوں سے اکٹھے نقل کیا ہو یعنی قاسم اور نضر سے۔
Sayyidina Anas (RA) ibn Malik narrated that while going to the privy the Prophet said: (O Allah I seek refuge in you). Sayyidina Shu'bah (RA) said that at a Abu Salih as-Saman, said that at another time he said: (I seek refuge in Allah from evil and the evil-doers, or, from impure male jnns and impure female jinns)
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا دَخَلَ الْخَلَائَ قَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ-
احمد بن عبدة ضبی، حماد بن زید، عبدالعزیز بن صہیب، انس بن مالک سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت الخلاء جاتے تو فرماتے (اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ) اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں ناپاکی اور برے کاموں سے کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Sayyidina Anas (RA) ibn Malik narrated that while going to the privy the Prophet said: (O Allah I seek refuge in you). Sayyidina Shu'bah (RA) said that at a Abu Salih as-Saman, said that at another time he said: (I seek refuge in Allah from evil and the evil-doers, or, from impure male jnns and impure female jinns)