بکریوں اور اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھنا

حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ وَلَا تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ-
ابوکریب، یحیی بن آدم، ابوبکر بن عیاش، ہشام، ابن سیرین، ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم نماز پڑھو بکریوں کے باڑے میں اور تم نماز نہ پڑھو اونٹوں کے باڑنے کی جگہ میں
Sayyidina Abu Hurayrah nnarrated that Allah’s Messenger said, Pray in the pens of sheep but not in the sheds of camels.
حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ أَوْ بِنَحْوِهِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ وَالْبَرَائِ وَسَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ الْجُهَنِيِّ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ وَابْنِ عُمَرَ وَأَنَسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَعَلَيْهِ الْعَمَلُ عِنْدَ أَصْحَابِنَا وَبِهِ يَقُولُ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ وَحَدِيثُ أَبِي حَصِينٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَرَوَاهُ إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مَوْقُوفًا وَلَمْ يَرْفَعْهُ وَاسْمُ أَبِي حَصِينٍ عُثْمَانُ بْنُ عَاصِمٍ الْأَسَدِيُّ-
ابوکریب، یحیی بن آدم، ابوبکر بن عیاش، ابوحصین، ابوصالح، ابوہریرہ روایت کی ہم سے ابوکریب نے انہوں نے یحیی بن آدم سے انہوں نے ابوبکر بن عیاش سے انہوں نے ابی حصین سے انہوں نے ابوصالح سے انہوں نے ابوہریرہ سے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اوپر کی حدیث کی مثل اس باب میں جابر بن سمرہ براء سبرہ بن معبد جہنی عبداللہ بن مغفل ابن عمر اور انس سے بھی روایات مروی ہیں امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں حدیث ابوہریرہ حسن صحیح ہے اور ہمارے اصحاب کا اسی پر عمل ہے امام احمد اور اسحاق کا بھی یہی قول ہیابوحصین کی ابوصالح سے بواسطہ ابوہریرہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مروی حدیث غریب ہے اور اسے اسرائیل نے ابوحصین سے اور انہوں نے ابوہریرہ سے موقوف روایت کیا ہے نہ کہ مرفوع اور ابوحصین کا نام عثمان بن عاصم اسدی ہے
A similar Hadith is reported by Abu Kurayb from Yahya ibn Adam, from Abu Bakr ibn Ayyash, from Abu Husayn, from Abu Salih, from Abu Hurayrah (RA) and he from the Prophet
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ الضُّبَعِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو التَّيَّاحِ الضُّبَعِيُّ اسْمُهُ يَزِيدُ بْنُ حُمَيْدٍ-
محمد بن بشار، یحیی بن سعید، شعبہ، ابوتیاح ضبعی، انس بن مالک روایت کیا ہم سے محمد بن بشار نے انہوں نے یحیی بن سعید سے انہوں نے شعبہ سے انہوں نے ابوالتیاح ضبعی سے انہوں نے انس سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بکریوں کے بیٹھنے کی جگہ میں نماز پڑھتے تھے امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں یہ حدیث صحیح ہے اور ابوالتیاح کا نام یزید بن حمید ہے
Muhammad ibn Bashshar reported from Yahya ibn Sa’eed, from Shu’bah, from Abu Tayyab Dab’i, from Anas (RA) that Allah’s Messenger (SAW) prayed in the enclosures of sheep. --------------------------------------------------------------------------------