بخار کو پانی سے ٹھنڈا کرنا

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ جَدِّهِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْحُمَّی فَوْرٌ مِنْ النَّارِ فَأَبْرِدُوهَا بِالْمَائِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِي بَکْرٍ وَابْنِ عُمَرَ وَامْرَأَةِ الزُّبَيْرِ وَعَائِشَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ-
ہناد بن ابوالاحوص، سعید، مسروق، عبایہ بن رفاعہ، حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بخار آگ کا جوش ہے، اسے پانی سے ٹھنڈا کرو، اس باب میں حضرت اسماء بنت ابوبکر، ابن عمر، ابن عباس، عائشہ اور حضرت زبیر کی بیوی (رضی اللہ عنہم) سے بھی احادیث منقول ہیں۔
Sayyidina Rafi ibn Khadij (RA) reported that Allah’s Messenger said, “Fever is intense because of the fire (of Hell), so cool it down with water.” [Bukhari 3262]
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَقَ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْحُمَّی مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَبْرِدُوهَا بِالْمَائِ-
ہارون بن اسحاق ہمدانی، عبدہ بن سلیمان ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بخار جہنم کے جوش سے ہے۔ اسے پانی سے ٹھنڈا کرو۔
Sayyidah Aisha (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “Surely fever is from the vastness of (the fire of) Hell. So, cool it down with water.” [Muslim 2210]
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِي بَکْرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي حَدِيثِ أَسْمَائَ کَلَامٌ أَکْثَرُ مِنْ هَذَا وَکِلَا الْحَدِيثَيْنِ صَحِيحٌ-
ہارون بن اسحاق، عبدہ، ہشام بن عروہ، فاطمہ بنت منذر، اسماء بنت ابی بکر عبدة سے وہ ہشام بن عروہ سے وہ فاطمہ بنت منذر سے وہ اسماء بنت ابوبکر سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح نقل کرتے ہیں۔ اسماء کی حدیث اس سے زیادہ طویل اور دونوں حدیثیں صحیح ہیں۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُعَلِّمُهُمْ مِنْ الْحُمَّی وَمِنْ الْأَوْجَاعِ کُلِّهَا أَنْ يَقُولَ بِسْمِ اللَّهِ الْکَبِيرِ أَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ مِنْ شَرِّ کُلِّ عِرْقٍ نَعَّارٍ وَمِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ وَإِبْرَاهِيمُ يُضَعَّفُ فِي الْحَدِيثِ وَيُرْوَی عِرْقٌ يَعَّارٌ-
محمد بن بشار، ابوعامر، عقدی، ابراہیم بن اسماعیل بن ابوحبیبہ، داؤد بن حصین، عکرمہ، حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحابہ کرام کو بخار اور تمام دردوں پر یہ دعا بتایا کرتے تھے (بِسْمِ اللَّهِ الْکَبِيرِ أَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ مِنْ شَرِّ کُلِّ عِرْقٍ نَعَّارٍ وَمِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ) (ترجمہ اللہ کبیر کے نام سے ہر پھڑکنے والی رگ اور دوزخ کی گرمی سے اللہ تعالیٰ عظمت والے کی پناہ چاہتا ہوں) ۔ یہ حدیث غریب ہے۔ ہم اسے صرف ابراہیم بن اسماعیل بن ابی حبیبہ کی روایت سے جانتے ہیں۔ ابراہیم کو حدیث میں ضعیف کہا گیا ہے۔ اس حدیث میں عرق یعار کے الفاظ ہیں یعنی آواز کرنے والی رگ۔
Sayyidina Ibn Abbas reported that the Prophet (SAW) taught (the sahabah) when afflicted with fever or pain to make this supplication.” In the Name of Allah the Great (I begin to blow). I seek refuge in Allah the Mighty from the evil of every bursting vein and from the evil of the heat of the fire." [Ibn Majah 3526] --------------------------------------------------------------------------------