باب سورت فاتحہ کی تفسیر کے متعلق

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ الْعَلَائِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ صَلَّی صَلَاةً لَمْ يَقْرَأْ فِيهَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَهِيَ خِدَاجٌ هِيَ خِدَاجٌ غَيْرُ تَمَامٍ قَالَ قُلْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ إِنِّي أَحْيَانًا أَکُونُ وَرَائَ الْإِمَامِ قَالَ يَا ابْنَ الْفَارِسِيِّ فَاقْرَأْهَا فِي نَفْسِکَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ قَالَ اللَّهُ تَعَالَی قَسَمْتُ الصَّلَاةَ بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِي نِصْفَيْنِ فَنِصْفُهَا لِي وَنِصْفُهَا لِعَبْدِي وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ يَقْرَأُ الْعَبْدُ فَيَقُولُ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ فَيَقُولُ اللَّهُ تَبَارَکَ وَتَعَالَی حَمِدَنِي عَبْدِي فَيَقُولُ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ فَيَقُولُ اللَّهُ أَثْنَی عَلَيَّ عَبْدِي فَيَقُولُ مَالِکِ يَوْمِ الدِّينِ فَيَقُولُ مَجَّدَنِي عَبْدِي وَهَذَا لِي وَبَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِي إِيَّاکَ نَعْبُدُ وَإِيَّاکَ نَسْتَعِينُ وَآخِرُ السُّورَةِ لِعَبْدِي وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ يَقُولُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رَوَی شُعْبَةُ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ الْعَلَائِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ هَذَا الْحَدِيثِ وَرَوَی ابْنُ جُرَيْجٍ وَمَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ الْعَلَائِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي السَّائِبِ مَوْلَی هِشَامِ بْنِ زُهْرَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ هَذَا وَرَوَی ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْعَلَائِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي وَأَبُو السَّائِبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ هَذَا-
قتیبہ ، عبدالعزیز بن محمد، علاء بن عبدالرحمن، عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے نماز میں سورت فاتحہ نہ پڑھی اسکی نماز ناقص ہے نامکمل ہے۔ راوی کہتے ہیں میں نے عرض کیا اے ابوہریرہ رضی اللّہ تعالیٰ عنہ کبھی میں امام کے پیچھے ہوتا ہوں تو کیا کروں؟ انہوں نے فرمایا اے فارسی کے بیٹے دل میں پڑھا کرو۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں نے اپنے بندے کی نماز کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ ایک حصہ اپنے لیے اور ایک اس بندے کے لئے۔ پھر میرا بندہ جو مانگے وہ اس کے لیے ہے۔ چنانچہ جب بندہ کھڑا ہو کر (الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ) پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میرے بندے نے میری حمد بیان کی۔ جب (الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میرے بندے نے میری ثناء بیان کی جب (مَالِکِ يَوْمِ الدِّينِ) کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میرے بندے نے میری تعظیم کی۔ اور یہ خالصتاً میرے لئے ہے اور میرے، اور میرے بندے کے درمیان ہے۔ پھر (إِيَّاکَ نَعْبُدُ وَإِيَّاکَ نَسْتَعِينُ) سے آخر تک میرے بندے کے لئے ہے اور اس کے لئے وہی ہے جو وہ یہ کہتے ہوئے مانگے (اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ) یہ حدیث حسن ہے۔ شعبہ، اسماعیل بن جعفر اور کئی راوی علاء بن عبدالرحمن سے وہ اپنے والد سے وہ ابوہریرہ رضی اللّہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی کی مانند نقل کرتے ہیں۔ پھر ابن جریح اور مالک بن انس بھی علاء بن عبدالرحمن سے وہ ابوسائب سے (جو ہشام کے مولی) ہیں وہ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی کی مانند نقل کرتے ہں۔ نیز ابن ادریس اپنے والد سے اور وہ علاء بن عبدالرحمن سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میرے والد اور ابوسائب نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسی کی ہم معنی روایت کی ہے۔
Sayyidina Abu Huraira (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “He who prays salah but does not recite the umm ul-Qur’an in it must know that it is incomplete, it is incomplete, not perfect.” The narrator asked, “O Abu Huraira (RA) , I am sometimes behind the imam.” He said son of Farisi, recite it in your heart for, I had heard Allah’s Messenger (SAW) say that Allah says, “I have divided salah between Me and My slave half and half. So half of it is for Me and half of it for My slave. And for My slave is what he asks. “The slave stands up and says “Praise be to Allah, the Cherisher and Sustainer of the worlds”, so Allah the Blessed and Exalted says, “My slave has praised Me.” He says “Most Gracious, Most Merciful”. Allah says, “My slave has glorified Me.” He says “Master of the Day of Judgment”, so Allah says. “My slave has exalted Me.” And this is for Me and between Me and My slave is “hee do we worship, and Thine aid we seek”. And the remaining surah is for My slave. For My slave is what he asks, saying: “Show us the straight way, The way of those on whom Thou hast bestowed Thy Grace, those whose (portion) is not wrath, and who go not astray.” [Ahmed 8839,Muslim 395,Abu Dawud 821, Ibn e Majah 838]
أَخْبَرَنَا بِذَلِکَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی وَيَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ الْفَارِسِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْعَلَائِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنِي أَبِي وَأَبُو السَّائِبِ مَوْلَی هِشَامِ بْنِ زُهْرَةَ وَکَانَا جَلِيسَيْنِ لِأَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ صَلَّی صَلَاةً لَمْ يَقْرَأْ فِيهَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَهِيَ خِدَاجٌ غَيْرُ تَمَامٍ وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي أُوَيْسٍ أَکْثَرُ مِنْ هَذَا وَسَأَلْتُ أَبَا زُرْعَةَ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ کِلَا الْحَدِيثَيْنِ صَحِيحٌ وَاحْتَجَّ بِحَدِيثِ ابْنِ أَبِي أُوَيْسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْعَلَائِ-
محمد بن یحیی و یعقوب بن سفیان فارسی، ابن ابی اویس، ان کے والد، علاء بن عبدالرحمن، عبدالرحمن و ابوسائب مولی ہشام بن زہرة، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے نماز پڑھی اور اس میں سورت فاتحہ نہیں پڑھی اسکی نماز ناقص و نامکمل ہے۔ اسماعیل بن اویس کی روایت میں اس سے زیادہ نہیں۔ امام ابوعیسی ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابوزرعہ سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ دونوں حدیثیں صحیح ہیں۔ لیکن انہوں نے ابن اویس کی روایت کو بطور دلیل پیش کیا ہے جو وہ اپنے والد سے اور وہ علاء سے روایت کرتے ہیں۔
Sayyidina Abu Huraira (RA) reported that the Prophet (SAW) said, “If anyone offers salah and does not recite the umm ul-Qur’an in it then it is deficient, not complete. [Ahmed 741]
أَخْبَرَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدٍ أَنْبَأَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ حُبَيْشٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ جَالِسٌ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ الْقَوْمُ هَذَا عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ وَجِئْتُ بِغَيْرِ أَمَانٍ وَلَا کِتَابٍ فَلَمَّا دُفِعْتُ إِلَيْهِ أَخَذَ بِيَدِي وَقَدْ کَانَ قَالَ قَبْلَ ذَلِکَ إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ يَجْعَلَ اللَّهُ يَدَهُ فِي يَدِي قَالَ فَقَامَ فَلَقِيَتْهُ امْرَأَةٌ وَصَبِيٌّ مَعَهَا فَقَالَا إِنَّ لَنَا إِلَيْکَ حَاجَةً فَقَامَ مَعَهُمَا حَتَّی قَضَی حَاجَتَهُمَا ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِي حَتَّی أَتَی بِي دَارَهُ فَأَلْقَتْ لَهُ الْوَلِيدَةُ وِسَادَةً فَجَلَسَ عَلَيْهَا وَجَلَسْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَی عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ مَا يُفِرُّکَ أَنْ تَقُولَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَهَلْ تَعْلَمُ مِنْ إِلَهٍ سِوَی اللَّهِ قَالَ قُلْتُ لَا قَالَ ثُمَّ تَکَلَّمَ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ إِنَّمَا تَفِرُّ أَنْ تَقُولَ اللَّهُ أَکْبَرُ وَتَعْلَمُ أَنَّ شَيْئًا أَکْبَرُ مِنْ اللَّهِ قَالَ قُلْتُ لَا قَالَ فَإِنَّ الْيَهُودَ مَغْضُوبٌ عَلَيْهِمْ وَإِنَّ النَّصَارَی ضُلَّالٌ قَالَ قُلْتُ فَإِنِّي جِئْتُ مُسْلِمًا قَالَ فَرَأَيْتُ وَجْهَهُ تَبَسَّطَ فَرَحًا قَالَ ثُمَّ أَمَرَ بِي فَأُنْزِلْتُ عِنْدَ رَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ جَعَلْتُ أَغْشَاهُ آتِيهِ طَرَفَيْ النَّهَارِ قَالَ فَبَيْنَمَا أَنَا عِنْدَهُ عَشِيَّةً إِذْ جَائَهُ قَوْمٌ فِي ثِيَابٍ مِنْ الصُّوفِ مِنْ هَذِهِ النِّمَارِ قَالَ فَصَلَّی وَقَامَ فَحَثَّ عَلَيْهِمْ ثُمَّ قَالَ وَلَوْ صَاعٌ وَلَوْ بِنِصْفِ صَاعٍ وَلَوْ بِقَبْضَةٍ وَلَوْ بِبَعْضِ قَبْضَةٍ يَقِي أَحَدُکُمْ وَجْهَهُ حَرَّ جَهَنَّمَ أَوْ النَّارِ وَلَوْ بِتَمْرَةٍ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ فَإِنَّ أَحَدَکُمْ لَاقِي اللَّهَ وَقَائِلٌ لَهُ مَا أَقُولُ لَکُمْ أَلَمْ أَجْعَلْ لَکَ سَمْعًا وَبَصَرًا فَيَقُولُ بَلَی فَيَقُولُ أَلَمْ أَجْعَلْ لَکَ مَالًا وَوَلَدًا فَيَقُولُ بَلَی فَيَقُولُ أَيْنَ مَا قَدَّمْتَ لِنَفْسِکَ فَيَنْظُرُ قُدَّامَهُ وَبَعْدَهُ وَعَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ ثُمَّ لَا يَجِدُ شَيْئًا يَقِي بِهِ وَجْهَهُ حَرَّ جَهَنَّمَ لِيَقِ أَحَدُکُمْ وَجْهَهُ النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَبِکَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ فَإِنِّي لَا أَخَافُ عَلَيْکُمْ الْفَاقَةَ فَإِنَّ اللَّهَ نَاصِرُکُمْ وَمُعْطِيکُمْ حَتَّی تَسِيرَ الظَّعِينَةُ فِيمَا بَيْنَ يَثْرِبَ وَالْحِيرَةِ أَوْ أَکْثَرَ مَا تَخَافُ عَلَی مَطِيَّتِهَا السَّرَقَ قَالَ فَجَعَلْتُ أَقُولُ فِي نَفْسِي فَأَيْنَ لُصُوصُ طَيِّيئٍ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ وَرَوَی شُعْبَةُ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ حُبَيْشٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ-
عبد بن حمید، عبدالرحمن بن سعد، عمرو بن ابی قیس، سماک بن حرب، عبداد بن حبیش، حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تشریف فرما تھے۔ لوگوں نے عرض کیا یہ عدی بن حاتم ہیں۔ میں کسی امان اور تحریر کے بغیر آ گیا تھا۔ جب مجھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے جایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلے ہی صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہ چکے تھے کہ مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کا ہاتھ میرے ہاتھ میں دیں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے لے کر کھڑے ہوئے تو ایک عورت اور ایک بچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور کہا کہ ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کام ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے ساتھ ہو لئے اور ان کا کام کر کے دوبارہ میرا ہاتھ پکڑا اور اپنے گھر لے گئے۔ ایک بچی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے بچھونا بچھا دیا جس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ گئے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے بیٹھ گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ کی حمدوثناء بیان کرنے کے بعد مجھ سے پوچھا کہ تمہیں لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کہنے سے کونسی چیز روکتی ہے۔ کیا تم اللہ کے علاوہ کسی معبود کو جانتے ہو۔ میں نے عرض کیا نہیں۔ پھر کچھ دیر باتیں کرتے رہے پھر فرمایا تم اس لئے اللَّهُ أَکْبَرُ کہے سے راہ فرار اختیار کرتے ہو کہ تم اس سے بڑی چیز جا نتے ہو؟ میں نے عرض کیا نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہودیوں پر اللہ کا غضب ہے اور نصاری گمراہ ہیں۔ عدی کہتے ہیں پھر میں نے کہا کہ میں خالص مسلمان ہوں۔ عدی کہتے ہیں پھر میں نے دیکھا کہ (یہ سن کر) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم دیا اور میں ایک انصاری کے ہاں (بطور مہمان) رہنے لگا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں صبح و شام حاضر ہونے لگا۔ ایک دن رات کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھا کی ایک قوم آئی۔ انہوں نے اون کی دھاری دار کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی اور خطبہ دیتے ہوئے انہیں صدقہ دینے کی ترغیب دی اور فرمایا اگرچہ ایک صاع ہو یا نصف ہو یا مٹھی ہو یا اس سے بھی کم ہو۔ تم میں سے ہر ایک (کو چاہیے کہ) اپنے چیر کو جہنم کی آگ کی گرمی یا اسکی آگ سے بچانے کی کوشش کرے خواہ وہ ایک کھجور یا آدھی کھجور دے کر ہی ہو۔ اس لئے کہ ہر شخص کو اللہ سے ملاقات کرنی ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ اس سے وہی کچھ فرمائے گا کیا میں نے تمہارے کان آنکھیں نہیں بنائیں؟ وہ کہے گا ہاں کیوں نہیں۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کیا میں نے تمھیں مال و اولاد عطاء نہیں کئے۔ وہ کہے گا ہاں کیوں نہیں اللہ تعالیٰ فرمائے گا وہ کہاں ہے جو تم نے اپنے لئے آگے بھیجا تھا پھر وہ اپنے آگے پیچھے اور دائیں بائیں دیکھے گا اور اپنے چہرے لو آگ کی گرمی سے بچانے کے لئے کوئی چیز نہیں پائے گا لہذا تم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو (جہنم کی) آگ سے بچائے چاہے کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو۔ اگر یہ بھی نہ ملے تو اچھی بات کے ذریعے ہی بچائے۔ اس لئے کہ میں تم لوگوں کے متعلق فاقے سے نہیں ڈرتا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ تمہارا مددگار اور عطاء کرنیوالا ہے یہاں تک کہ (عنقریب ایسا وقت آئے گا کہ) ایک اکیلی عورت مدینہ سے حیرہ تک سفر کرے گی اور اسے اپنی سواری کی چوری کا بھی خوف نہیں ہوگا۔ عدی کہتے ہیں کہ میں دل میں سوچنے لگا کہ اس وقت قبیلہ بنوطئی کے چور کہاں ہوں گے۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔ ہم اسے صرف سماک بن حرب کی روایت سے جانتے ہیں۔ شعبہ بھی سماک سے وہ عباد بن حبیش سے وہ عدی بن حاتم سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے طویل حدیث نقل کرتے ہیں۔
Adi ibn Hatim (RA) narrated I came to Allah’s Messenger (SAW) while he was sitting in the mosque. The people introduced me, “This is Adi ibri Hatim.” I had come without anyone’s protection or guarantee. When I was presented to him, he held me by ny hand and he had already said : (to his sahabah), “I hope that Allah will give his hand in mine.” Then he stood up with me. A woman who had a child with her met him. They said, “We have a petition for you.” He stood with them till he had disposed of their petition. Then he held my hand till he took me to his home. A young girl spread out a mat for him and he sat on it while I sat by him. He praised and glorified Allah and asked me what made me run away from saying “Do you know of any God besides Allah?” I said, “No.” Then he talked for some time and asked. “What makes you runaway from saying (Allah is the Greatest)? Do you know of anything greater than Allah?” I said, “No.’ He said, ‘The Jews are the ones on whom is the wrath while the Christianshave gone astray.” I interrupted. “But, I am an upright Muslim !” I observed his face glow with pleasure. Then he instructed me and I lodged at (the house of) an Ansar man and visited him (the Prophet (SAW) ) at the two ends of the day. One evening, while I was with him, some people came to him. They wore woollen striped garments. He offered salah and stood up and motivated them to pay sadaqah. He said: (Give) even a sa’, or half a sa’, or a handful, or a part of it - and, so let each of you protect his face from the heat of Hell or the Fire itself, even a piece of date, or a part of it. Each of you is to meet Allah and it will be said to him - what I say to you now - ‘Did I not give you wealth and children?’ He will say, ‘Certainly (you did).’ He will ask, ‘Where is that which you ought to have sent forward for yourself?’ He will look for it in front of him, behind him, to his right and to his left, but find nothing with which he might save his face from the heat of Hell. Each of you must protect his face from the Fire even with half-a-date, and if he does not find it then with a good word. I do not fear over you hunger, for, Allah is your Help and Support and Bestower till a solitary woman travels between Yathrib (Madinah) and Hirah, not fearing loss of her animal to highwaymen.” I said to myself. “Where are the robbers of Tayyi?” [Ahmed 19398)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ حُبَيْشٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْيَهُودُ مَغْضُوبٌ عَلَيْهِمْ وَالنَّصَارَی ضُلَّالٌ فَذَکَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ-
محمد بن مثنی، محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، سماک بن حرب، عباد بن حبیش، عدی بن حاتم روایت کی کہ ہم سے محمد مثنی اور محمد بن بشار نے ان دونوں نے کہا روایت کی ہم سے محمد بن جعفر نے انہوں نے شعبہ وہ سماک بن حرب سے وہ عباد بن حبیش سے وہ عدی بن ابی حاتم سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ یہود "مَغْضُوبٌ عَلَيْهِمْ" (یعنی یہودیوں پر غضب کیا گیا ہے) ہیں اور نصاری (عیسائی) گمراہ ہیں، پھر طویل حدیث ذکر کی۔
Muhammad ibn Muthanna and Muhammad ibn Bashaar reported from Muhammad ibn Ja’far, from Shi’bah, from Simak ibn Harb, from Abb’ad ibn Hubaysh, from Adi ibn Hatim, from the Prophet (SAW) that he said, “The Jews are they on whom is (Allah’s) wrath and the Christians have gone astray.” And he mentioned the hadith in its entire length. --------------------------------------------------------------------------------