باب سانپ کو مانا

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ وَاقْتُلُوا ذَا الطُّفْيَتَيْنِ وَالْأَبْتَرَ فَإِنَّهُمَا يَلْتَمِسَانِ الْبَصَرَ وَيُسْقِطَانِ الْحُبْلَی قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ وَعَائِشَةَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَسَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِي لُبَابَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی بَعْدَ ذَلِکَ عَنْ قَتْلِ جِنَّانِ الْبُيُوتِ وَهِيَ الْعَوَامِرُ وَيُرْوَی عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ أَيْضًا و قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ إِنَّمَا يُکْرَهُ مِنْ قَتْلِ الْحَيَّاتِ قَتْلُ الْحَيَّةِ الَّتِي تَکُونُ دَقِيقَةً کَأَنَّهَا فِضَّةٌ وَلَا تَلْتَوِي فِي مِشْيَتِهَا-
قتیبہ، لیث، ابن شہاب، حضرت سالم بن عبداللہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سانپوں کو قتل کرو اس سانپ کو بھی قتل کر دو جس کی پشت پر سیاہ نقطے ہوتے ہیں اسی طرح چھوٹی دم والے سانپ کو بھی قتل کرو کیونکہ یہ دونوں بینائی کو زائل اور زائل اور حمل کو گرا دیتے ہیں۔ اس باب میں ابن مسعود، عائشہ، ابوہریرہ اور سہل بن سعد سے بھی احادیث منقول ہیں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ابن عمر ابولبابہ سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پتلے پتلے سانپوں کو مارنے سے منع فرمایا جو گھروں میں رہتے ہیں۔ انہیں عوامر کہا جاتا ہے۔ بواسطہ ابن عمر، حضرت زید بن خطاب سے بھی روایت مذکور ہے۔ عبداللہ بن مبارک فرماتے ہیں کہ ان سانپوں کو مارنا مکروہ ہے جو پتلے ہوں چاندی کی طرح چمکتے ہوں اور چلنے میں بل نہ کھاتے ہوں۔
Saalim ibn Abdullah reported from his father that Allah’s Messenger (SAW) said, Kill snakes. Also kill those snakes that have black spots on their back. Also kill the snakes with tiny tairs because both of them harm eye sight and cause miscarriage.” [Bukhari 3297, Muslim 2233]
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ صَيْفِيٍّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ لِبُيُوتِكُمْ عُمَّارًا فَحَرِّجُوا عَلَيْهِنَّ ثَلَاثًا فَإِنْ بَدَا لَكُمْ بَعْدَ ذَلِكَ مِنْهُنَّ شَيْءٌ فَاقْتُلُوهُنَّ قَالَ أَبُو عِيسَى هَكَذَا رَوَى عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَيْفِيٍّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَرَوَى مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَيْفِيٍّ عَنْ أَبِي السَّائِبِ مَوْلَى هِشَامِ بْنِ زُهْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي الْحَدِيثِ قِصَّةٌ-
ہناد، عبدہ، عبیداللہ بن عمر، صیفی، حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا تمہارے گھروں میں گھریلوسانپ رہتے ہیں۔ انہیں تین مرتبہ متنبہ کرو اور اگر اس کے بعد بھی نظر آئیں تو انہیں قتل کر دو۔ عبیداللہ بن عمر ببی صیفی سے اور وہ ابوسعید سے یہ حدیث اسی طرح نقل کرتے ہیں مالک بن انس بھی صیفی سے وہ ہشام بن زہرہ کے موسیٰ ابوسائب سے اور وہ ابوسعید سے نقل کرتے ہیں اس حدیث میں ایک قصہ ہے
Sayyidina Abu Sa’eed Khudri (RA) reported that Allah’s Messenger r- .s.’ said, “In your homes are house-snakes. Warn them three times but if they are seen after that then kill them.” [Muslim 2236]
حَدَّثَنَا بِذَلِكَ الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِكٌ وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَرَوَى مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ عَنْ صَيْفِيٍّ نَحْوَ رِوَايَةِ مَالِكٍ-
انصاری، معن، مالک، عبیداللہ بن عمرو، محمد بن عجلان، صیفی ہم سے یہ حدیث روایت کی انصاری نے انہوں نے معن سے انہوں نے کہا ہم سے روایت کی مالک نے۔ یہ روایت عبیداللہ بن عمرو کی روایت سے زیادہ صحیح ہے محمد بن عجلان بھی صیفی سے مالک کی حدیث کے مثل نقل کرتے ہیں۔
-
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ قَالَ أَبُو لَيْلَى قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ظَهَرَتْ الْحَيَّةُ فِي الْمَسْكَنِ فَقُولُوا لَهَا إِنَّا نَسْأَلُكِ بِعَهْدِ نُوحٍ وَبِعَهْدِ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ أَنْ لَا تُؤْذِيَنَا فَإِنْ عَادَتْ فَاقْتُلُوهَا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى-
ہناد، ابی زائدہ، ابن ابی لیلی، ثابت بنانی، عبدالرحمن بن ابی لیلی، ابولیلی سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا اگر کسی کے گھر میں سانپ نظر آجائے تو اس سے کہو کہ ہم تجھ سے حضرت نوح اور سلیمان بن داؤد کے عہد کا واسط دے کر یہ چاہتے ہیں کہ تو ہمیں اذیت نہ پہنچا۔ اگر وہ اس کے بعد بھی نظر آئے تو اسے قتل کر دو۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔ ہم اس حدیث کو ثابت بنانی کی روایت ہے صرف ابن ابی لیلی کی روایت سے جانتے ہیں۔
Abdur Rahman ibn Abu Layla reported from Abu Layla that Allah’s Messenger (SAW) said, “If a snake is observed in the house, say, ‘We ask you by the covenant of Nub and by the covenant of Sulayman ibn Dawood, do not hurt us.’ If it returns then kill it.” [Abu Dawud 5260] --------------------------------------------------------------------------------