TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
جامع ترمذی
دعاؤں کا بیان
باب اس بارے میں کہ سفر سے واپسی پر کیا کہے
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَال سَمِعْتُ الرَّبِيعَ بْنَ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ قَالَ آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَرَوَی الثَّوْرِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ وَلَمْ يَذْکُرْ فِيهِ عَنْ الرَّبِيعِ بْنِ الْبَرَائِ وَرِوَايَةُ شُعْبَةَ أَصَحُّ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَأَنَسٍ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ-
محمود بن غیلان، ابوداؤد، شعبہ، ابواسحاق ، ربیع بن براء بن عازب، حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سفر سے لوٹنے تو یہ دعا پڑھتے آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ (ہم سفر سے سلامتی کے ساتھ لوٹنے والے، توبہ کرنے والے، اپنے رب کی عبادت کرنے والے اور اسکی تعریف کرنے والے ہیں) یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ثوری یہی حدیث ابواسحاق سے اور براء سے نقل کرتے ہوئے ربیع بن براء کا ذکر نہیں کرتے۔ شعبہ کی روایت زیادہ صحیح ہے اور اس باب میں حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور جابربن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی روایت ہے۔
Sayyidina Bara ibn Aazib (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) made this supplication when he returned from the journey: We have returned from the journey. We repent frm sins. We are obedient and worshipful and praise our Lord. [Ahmed 18503, Nisai 552] --------------------------------------------------------------------------------