ایک شخص کا کھانا دو کے لیے کافی ہے

حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِکٌ ح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامُ الِاثْنَيْنِ کَافِي الثَّلَاثَةَ وَطَعَامُ الثَّلَاثَةِ کَافِي الْأَرْبَعَةَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ وَابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ-
انصاری، معن، مالک، قتیبہ، مالک، ابوزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دو آدمیوں کا کھانا تین آدمیوں کے لیے تین کا چار آدمیوں کے لیے کافی ہے اس باب میں ابن عمر اور جابر سے بھی احادیث منقول ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے
Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “Food of two men suffices three men, and of three suffices four.”
وَرَوَی جَابِرٌ وَابْنُ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ طَعَامُ الْوَاحِدِ يَکْفِي الِاثْنَيْنِ وَطَعَامُ الِاثْنَيْنِ يَکْفِي الْأَرْبَعَةَ وَطَعَامُ الْأَرْبَعَةِ يَکْفِي الثَّمَانِيَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا-
حضرت جابر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ ایک آدمی کا کھانا دو آدمیوں کے لیے چار کا آٹھ کے لیے کافی ہے۔ محمد بن بشار، عبدالرحمن بن مہدی، سفیان، اعمش، ابوسفیان، جابر، محمد بن بشار یہ حدیث عبدالرحمن بن مہدی سے وہ سفیان سے وہ اعمش سے وہ ابوسفیان سے وہ جابر سے اور وہ نبی کریم سے نقل کرتے ہیں۔
-