TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
جامع ترمذی
جمعہ کا بیان
امام کے خطبہ کے دوران احتباء مکروہ ہے
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ وَعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ حَدَّثَنِي أَبُو مَرْحُومٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْحِبْوَةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَأَبُو مَرْحُومٍ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مَيْمُونٍ وَقَدْ کَرِهَ قَوْمٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ الْحِبْوَةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ وَرَخَّصَ فِي ذَلِکَ بَعْضُهُمْ مِنْهُمْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَغَيْرُهُ وَبِهِ يَقُولُ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ لَا يَرَيَانِ بِالْحِبْوَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ بَأْسًا-
محمد بن حمید رازی، عباس بن محمد دوری، ابوعبدالرحمن مقری، سعید بن ابوایوب، ابومرحوم، سہل بن معاذ، اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمعہ کے دن امام کے خطبہ کے دوران حبوہ سے منع فرمایا امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں یہ حدیث حسن ہے اور ابومرحوم کا نام عبدالرحیم بن میمون ہے اہل علم کی ایک جماعت جمعہ کے خطبے کے دوران حبوہ کو مکروہ سمجھتی ہے جبکہ بعض حضرات جن میں حضرت عبداللہ بن عمر بھی شامل ہیں نے اس کی اجازت دی ہے امام احمد اور اسحاق کا بھی یہی قول ہے کہ خطبے کے دوران اس طرح بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں
SahI ibn Muadh reported on the authority of his father that the Prophet disallowed (the posture) habwah during the imams sermon. --------------------------------------------------------------------------------