اللہ نے اپنے بندوں پر کتنی نمازیں فرض کی ہیں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی النَّيْسَابُورِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ فُرِضَتْ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ الصَّلَوَاتُ خَمْسِينَ ثُمَّ نُقِصَتْ حَتَّی جُعِلَتْ خَمْسًا ثُمَّ نُودِيَ يَا مُحَمَّدُ إِنَّهُ لَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ وَإِنَّ لَکَ بِهَذِهِ الْخَمْسِ خَمْسِينَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ وَطَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ وَأَبِي ذَرٍّ وَأَبِي قَتَادَةَ وَمَالِکِ بْنِ صَعْصَعَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ-
محمد بن یحیی، عبدالرزاق، معمر، زہری، انس بن مالک سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر شب معراج میں پچاس نمازیں فرض کی گئیں پھر کمی کی گئی ان میں یہاں تک کہ پانچ رہ گئیں پھر آواز دی گئی اے محمد ہمارے قول میں تبدیلی نہیں ہوتی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ان پانچ کے بدلے میں پچاس کا ثواب ہے اس باب میں عبادہ بن صامت طلحہ بن عبیداللہ ابوقتادہ ابوزر مالک بن صعصعہ اور ابوسعید خدری سے بھی روایات مذکور ہیں امام ابوعیسی فرماتے ہیں حدیث انس حسن صحیح غریب ہے۔
Sayyidina Ans ibn Malik (RA) narrated that fifty prayers, were made obligatory on the Prophet on the night of mi’raj. Then they were reduced till five remained. Then, a voice called, ‘O Muhammad our word is never changed. For you, indeed, with these five will accrue (reward of) fifty.”