اس بارے میں کہ ہر شخص وہیں مرتا ہے جہاں اس کی موت لکھی ہوتی ہے

حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ مَطَرِ بْنِ عُکَامِسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَضَی اللَّهُ لِعَبْدٍ أَنْ يَمُوتَ بِأَرْضٍ جَعَلَ لَهُ إِلَيْهَا حَاجَةً قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي عَزَّةَ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَلَا يُعْرَفُ لِمَطَرِ بْنِ عُکَامِسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرُ هَذَا الْحَدِيثِ-
بندار، مؤمل، سفیان، ابواسحاق ، حضرت مطر بن عکاس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر اللہ تعالیٰ نے بندے کی کسی جگہ موت لکھی ہوتی ہے تو وہاں کوئی ضرورت پیدا کر دیتا ہے اس باب میں ابوعزہ سے بھی روایت ہے یہ حدیث حسن غریب ہے مطر بن عکاس کی اس حدیث کے علاوہ کسی حدیث کا ہمیں علم نہیں۔
Sayyidina Matar ibn Ukamis reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “If Allah has decreed that one should die in a (particular) land then He creates for him a need there. [Ahmed 22043]
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ وَأَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ عَنْ سُفْيَانَ نَحْوَهُ-
ہم سے محمود بن غیلان نے اور ان سے مؤمل اور ابوداؤد حفری نے سفیان کی روایت اسی کے مثل بیان کی۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ الْمَعْنَی وَاحِدٌ قَالَا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ عَنْ أَبِي عَزَّةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَضَی اللَّهُ لِعَبْدٍ أَنْ يَمُوتَ بِأَرْضٍ جَعَلَ لَهُ إِلَيْهَا حَاجَةً أَوْ قَالَ بِهَا حَاجَةً قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ وَأَبُو عَزَّةَ لَهُ صُحْبَةٌ وَاسْمُهُ يَسَارُ بْنُ عَبْدٍ وَأَبُو الْمَلِيحِ اسْمُهُ عَامِرُ بْنُ أُسَامَةَ بْنِ عُمَيْرٍ الْهُذَلِيُّ وَيُقَالُ زَيْدُ بْنُ أُسَامَةَ-
احمد بن منیع و علی بن حجر، اسماعیل بن ابراہیم، ایوب، ابوملیح، ابوعزہ، احمد بن منیع اور علی بن حجر بھی یہ حدیث نقل کرتے ہیں اور دونوں کے معنی ایک ہی ہیں وہ کہتے ہیں کہ اسماعیل بن ابراہیم ایوب سے وہ ابوملیح اور وہ ابوعزہ سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے لئے کسی مقام کو جائے موت قرار دیتا ہے تو اس طرف اس کے لئے کوئی حاجت پیدا کر دیتا ہے " إِلَيْهَا حَاجَةً " کے الفاظ ہیں یا "بِهَا حَاجَةً" کے الفاظ یہ حدیث صحیح ہے ابوعزہ صحابی ہیں ان کا نام یسار بن عبد ہے ابوملیح عامر بن اسامہ بن عمیر ہذلی ہیں۔
Ahmad ibn Mani and Ali ibn Hujr also reported a hadith with the same meaning. They said, Ismail ibn Ibrahim reported from Ayyub, from Abu Malih, from Abu Azzah, he said that Allah's Messenger said; ““If Allah has decreed that one should die in a (particular) land then He creates for him a need there." Or reported with the words 'a need with it'. --------------------------------------------------------------------------------