TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
جامع ترمذی
طہارت جو مروی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے
اس بارے میں کہ منی نکلنے سے غسل فرض ہوتا ہے
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أُبَيِّ بْنِ کَعْبٍ قَالَ إِنَّمَا کَانَ الْمَائُ مِنْ الْمَائِ رُخْصَةً فِي أَوَّلِ الْإِسْلَامِ ثُمَّ نُهِيَ عَنْهَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَإِنَّمَا کَانَ الْمَائُ مِنْ الْمَائِ فِي أَوَّلِ الْإِسْلَامِ ثُمَّ نُسِخَ بَعْدَ ذَلِکَ وَهَکَذَا رَوَی غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهُمْ أُبَيُّ بْنُ کَعْبٍ وَرَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ أَکْثَرِ أَهْلِ الْعِلْمِ عَلَی أَنَّهُ إِذَا جَامَعَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ فِي الْفَرْجِ وَجَبَ عَلَيْهِمَا الْغُسْلُ وَإِنْ لَمْ يُنْزِلَا-
احمد بن منیع، عبداللہ بن مبارک، یونس بن یزید، زہری، سہل بن سعد، ابی بن کعب روایت ہے کہ ابتدائے اسلام میں غسل اسی وقت فرض ہوتا تھا جب منی نکلے یہ رخصت کے طور پر تھا پھر اس سے منع کر دیا گیا احمد بن منیع ابن مبارک سے وہ معمر سے اور وہ زہری سے اسی اسناد سے اسی حدیث کی مثل روایت نقل کرتے ہیں ابوعیسی کہتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے اور غسل کے واجب ہونے کے لئے انزال کا ہونا ضروری تھا ابتدائے اسلام میں پھر منسوخ ہوگیا اسی طرح کئی صحابہ نے روایت کی جن میں ابی بن کعب اور رافع بن خدیج بھی شامل ہیں اکثر اہل علم کا اس پر عمل ہے کہ اگر کوئی آدمی اپنی بیوی سے جماع کرے تو دونوں پر غسل واجب ہو جائے گا اگرچہ انزال نہ ہو۔
Sayyidina Ubayy ibn Ka'b (RA) said that in early Islam bath was Fard only when there was an emission. This was a concession granted but it was withdrawn. Ahmad ibn Mani reports from Ibn Mubarak from Mu'mar from Dhuhri a hadith like this hadith with same isnaad on him.
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا شَرِيکٌ عَنْ أَبِي الْجَحَّافِ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ إِنَّمَا الْمَائُ مِنْ الْمَائِ فِي الِاحْتِلَامِ قَالَ أَبُو عِيسَی سَمِعْت الْجَارُودَ يَقُولُ سَمِعْتُ وَکِيعًا يَقُولُ لَمْ نَجِدْ هَذَا الْحَدِيثَ إِلَّا عِنْدَ شَرِيکٍ قَالَ أَبُو عِيسَی وَأَبُو الْجَحَّافِ اسْمُهُ دَاوُدُ بْنُ أَبِي عَوْفٍ وَيُرْوَی عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْجَحَّافِ وَکَانَ مَرْضِيًّا قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ وَعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَالزُّبَيْرِ وَطَلْحَةَ وَأَبِي أَيُّوبَ وَأَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ الْمَائُ مِنْ الْمَائِ-
علی بن حجر، شریک، ابی حجاف، عکرمہ، ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ احتلام میں منی نکلنے سے غسل واجب ہو جاتا ہے ابوعیسی فرماتے ہیں کہ میں نے سنا جا رود سے انہوں نے سنا وکیع سے وہ کہتے تھے کہ ہم نے یہ حدیث شریک کے علاوہ کسی کے پاس نہیں پائی اس باب میں عثمان بن عفان علی بن ابی طالب زبیر طلحہ ابوایوب اور ابوسعید بھی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا خروج منی سے غسل واجب ہوتا ہے اور ابوالجحاف کا نام داؤد بن ابوعوف ہے سفیان ثوری سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں ابوالجحاف نے خبر دی اور وہ پسندیدہ آدمی تھے۔
Ali ibn Hajar reported from Abu Jahaf from Ikrimah from Sayyidina Ibn Abbas (RA) that’s he said, "Emission of sperm is necessary to make bath wajib only in a nocturnal dream,"