اس بارے میں کہ برائی کو نہ روکنا نزول عذاب کا باعث ہے

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي بَکْرٍ الصِّدِّيقِ أَنَّهُ قَالَ أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّکُمْ تَقْرَئُونَ هَذِهِ الْآيَةَ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْکُمْ أَنْفُسَکُمْ لَا يَضُرُّکُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ النَّاسَ إِذَا رَأَوْا الظَّالِمَ فَلَمْ يَأْخُذُوا عَلَی يَدَيْهِ أَوْشَکَ أَنْ يَعُمَّهُمْ اللَّهُ بِعِقَابٍ مِنْهُ-
احمد بن منیع، یزید بن ہارون، اسماعیل بن ابی خالد، قیس بن ابی حازم، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا اے لوگو تم یہ آیت پڑھتے ہو (يٰ اَيُّھَاالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا عَلَيْكُمْ اَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَّنْ ضَلَّ اِذَا اهْتَدَيْتُمْ) 5۔ المائدہ : 105) تک اے ایمان والو تم اپنی جانوں کی فکر کو ضروری سمجھو کوئی گمراہ تمہیں ضرر نہیں پہنچا سکتابشرطیکہ تم ہدایت یافتہ ہو جبکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا کہ اگر لوگ ظالم کو ظلم کرتے ہوئے دیکھیں اور اسے نہ روکیں تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو عذاب میں مبتلا کر دے۔
Sayyidina Abu Bakr Siddiq (RA) said, “O people Recite the verse: 'O you who believer! Guard your own souls. He who has gone astray cannot harm you, if you are rightly guided. (5:105). and I heard Allah’s Messenger (SAW) say: Indeed, when people see the oppressor, but do not stop him commit oppression, then Allah will punish them through him.” --------------------------------------------------------------------------------
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ نَحْوَهُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَأُمِّ سَلَمَةَ وَالنُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَحُذَيْفَةَ وَهَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ وَهَکَذَا رَوَی غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ نَحْوَ حَدِيثِ يَزِيدَ وَرَفَعَهُ بَعْضُهُمْ عَنْ إِسْمَعِيلَ وَأَوْقَفَهُ بَعْضُهُمْ-
محمد بن بشار، یزید بن ہارون، اسماعیل بن ابی خالد، عائشہ، ام سلمہ، نعمان بن بشیر، عبداللہ بن عمر، حذیفہ، اسماعیل سے اور وہ اسماعیل بن خالد سے اسی طرح کی حدیث نقل کرتے ہیں اس باب میں حضرت عائشہ، ام سلمہ، نعمان بن بشیر، عبداللہ بن عمر اور حذیفہ رضی اللہ عنہم کی روایت کی طرح مرفوعا نقل کرتے ہیں جبکہ بعض راوی اسے موقوفا بھی نقل کرتے ہیں۔
-