اس بارے میں کہ اگر خواب میں کوئی مکروہ چیز دیکھے تو کیا کرے

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ الرُّؤْيَا مِنْ اللَّهِ وَالْحُلْمُ مِنْ الشَّيْطَانِ فَإِذَا رَأَی أَحَدُکُمْ شَيْئًا يَکْرَهُهُ فَلْيَنْفُثْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَلْيَسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا فَإِنَّهَا لَا تَضُرُّهُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَأَبِي سَعِيدٍ وَجَابِرٍ وَأَنَسٍ قَالَ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ-
قتیبہ، لیث، یحیی بن سعید، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اچھے خواب اللہ تعالیٰ جبکہ برے خواب شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں پس اگر تم میں سے کوئی ایسی چیز دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہو تو اپنے بائیں طرف تین مرتبہ تھوکے اور اللہ تعالیٰ سے اس خواب کے شر سے پناہ مانگے تو اسے نقصان نہیں پہنچے گا اس باب میں حضرت عبداللہ بن عمر ابوسعید جابر اور انس سے بھی احادیث منقول ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے
Sayyidina Abu Qatadah (RA) reported that Allah’s Messenger said, “The Ru’ya (good dream) is from Allah while the hulm (bad dream) is from the devil. Thus if one of you sees something that he dislikes then let him spit three times to his left and seek refuge in Allah from the evil of this dream. Then it will not harm him”. [Bukhari 3392 Muslim 2261] --------------------------------------------------------------------------------
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي يَعْلَی بْنُ عَطَائٍ قَال سَمِعْتُ وَکِيعَ بْنَ عُدُسٍ عَنْ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْئٌ مِنْ أَرْبَعِينَ جُزْئًا مِنْ النُّبُوَّةِ وَهِيَ عَلَی رِجْلِ طَائِرٍ مَا لَمْ يَتَحَدَّثْ بِهَا فَإِذَا تَحَدَّثَ بِهَا سَقَطَتْ قَالَ وَأَحْسَبُهُ قَالَ وَلَا يُحَدِّثُ بِهَا إِلَّا لَبِيبًا أَوْ حَبِيبًا-
محمود بن غیلان، ابوداؤد، شعبة، یعلی بن عطاء، حضرت ابوزین عقیلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مومن کا خواب نبوت کے چالیس اجزا میں سے ایک جز ہے اور یہ کسی شخص کے لئے اس وقت تک پرندے کے مانند ہے جب تک وہ اسے کسی کے سامنے بیان نہ کرے اگر اس نے بیان کر دیا تو گویا کہ وہ اڑ گیا راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ اپنا خواب کسی عقلمند یا دوست کے سامنے ہی بیان کرو
Sayyidina Abu Razin Uqayli (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, the dream of the believer is a part of the forty parts of Prophet Hood. It is at the feet of a bird as long as he does not speak about it. When be speaks about it, it settles”. The narrator thought that the Prophet (SAW) said, “Talk not about it except to an intelligent person or to a friend”. [Ahmed 16205]
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَعْلَی بْنِ عَطَائٍ عَنْ وَکِيعِ بْنِ عُدُسٍ عَنْ عَمِّهِ أَبِي رَزِينٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رُؤْيَا الْمُسْلِمِ جُزْئٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْئًا مِنْ النُّبُوَّةِ وَهِيَ عَلَی رِجْلِ طَائِرٍ مَا لَمْ يُحَدِّثْ بِهَا فَإِذَا حَدَّثَ بِهَا وَقَعَتْ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو رَزِينٍ الْعُقَيْلِيُّ اسْمُهُ لَقِيطُ بْنُ عَامِرٍ وَرَوَی حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ يَعْلَی بْنِ عَطَائٍ فَقَالَ عَنْ وَکِيعِ بْنِ حُدُسٍ و قَالَ شُعْبَةُ وَأَبُو عَوَانَةَ وَهُشَيْمٌ عَنْ يَعْلَی بْنِ عَطَائٍ عَنْ وَکِيعِ بْنِ عُدُسٍ وَهَذَا أَصَحُّ-
حسن بن علی، یزید بن ہارون، شعبة، یعلی بن عطاء، وکیع بن عدس، ان کے چچا ابورزین، ابورزین عقیلی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مسلمان کا خواب نبوت کے چھیالیس اجزاء میں سے ایک ہے اور یہ کس شخص کے لئے اس وقت تک پرندے کی مانند ہوتا ہے جب تک اسے وہ کسی سے بیان نہیں کرتا اگر وہ بیان کر دیتا ہے تو اس کی بیان کردہ تعبیر واقع ہو جاتی ہے یہ حدیث حسن صحیح ہے اور ابورزین عقیلی کا نام لقیط بن عامر ہے حماد بن سلمہ یعلی بن عطاء سے یہ حدیث نقل کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وکیع بن حدس سے روایت ہے جبکہ شعبہ ابوعوانہ اور ہشیم یعلی بن عطا اور وہ وکیع بن عدس سے نقل کرتے ہیں
Sayyidina Abu Razin Uqayli (RA) reported that the Prophet (SAW) said, “A Muslim’s dream is a part of the forty six parts of Prophet Hood. It is on the foot of a bird as long as he does not relate it. But when he relates it, it settles”.