اثرہ کے بارے میں

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ عَنْ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اسْتَعْمَلْتَ فُلَانًا وَلَمْ تَسْتَعْمِلْنِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّکُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً فَاصْبِرُوا حَتَّی تَلْقَوْنِي عَلَی الْحَوْضِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ-
محمود بن غیلان، ابوداؤد، شعبة، قتادہ، انس بن مالک، حضرت اسید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک انصاری نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فلاں شخص کو حاکم بنایا اور مجھے نہیں بنایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میرے بعد اثرہ (یعنی ناجائز ترجیح) دیکھو گے پس صبر کرنا یہاں تک کہ تم حوض پر مجھ سے ملاقات کرو یہ حدیث حسن صحیح ہے
Sayyidina Usayd ibn Hudayr (RA) reported that an Ansar submitted, “O Messenger of Allah, (SAW) you availed of the services of ‘that.’ man but did not ask for me to serve you.” So, he said, “You people will see atharah after me, so be patient till you meet me at the pond (Kawthar in Paradise).” [Bukhari 3792, Muslim 1845, Nisai 5398]
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّکُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً وَأُمُورًا تُنْکِرُونَهَا قَالَ فَمَا تَأْمُرُنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ أَدُّوا إِلَيْهِمْ حَقَّهُمْ وَسَلُوا اللَّهَ الَّذِي لَکُمْ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ-
محمد بن بشار، یحیی بن سعید، اعمش، زید بن وہب، حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم لوگ میرے بعد ناجائز ترجیحات اور ناپسندیدہ امور دیکھو گے صحابہ کرام نے عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں اس وقت کے بارے میں کیا حکم دیتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم ان حاکموں کا حق ادا کرنا اور اپنا حق اللہ تعالیٰ سے مانگنا یہ حدیث حسن صحیح ہے
Sayyidina Abdullah reported from the Prophet (SAW) that he said, you will see, after me, the atharah and such things as you would dislike.” They said, ‘Then, what do you command us (to do)?” He said, “Give them their rights (and obey them without rebelling against their rule), and ask Allah for that which is yours.” [Bukhari 3603, Muslim 1843, Ahmed 4166] --------------------------------------------------------------------------------